شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر کریش کرگیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد ھلاک 8 زخمی

جنوبی وزیرستان میں شیوہ آئل فیلڈ کے نزدیک چارٹرڈ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر کریش ہوگیا، حادثے میں 6 افراد ھلاک اور8 زخمی ہوگئے ۔

ذرائع نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں 3روسی پائلٹس اور کریو سمیت 14 مسافر سوار تھے، ہیلی کاپٹر ماڑی پٹرولیم کے افراد لے کر شیوہ بلاک جارہا تھا کہ انجن میں خرابی کی وجہ سے ہیلی کاپٹر نے واپس اترنے کی کوشش کی اور ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہیلی کاپٹر کا ٹیل روٹر زمین سے ٹکرا گیا۔

ماری پٹرولیم کے ترجمان کا کہنا ہے حادثے میں زخمیوں کو فوری طور پر تھل سی ایم ایچ پہنچا دیا گیا ہے ،جہاں انھیں طبی امداددی جارہی ہے۔

ترجمان نے کہاہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ہیلی کاپٹر کے انجن فیل ہونے کے باعث پیش آیا، ہیلی کاپٹر میں اڑان بھرتےہی تکنیکی فالٹ ہوا۔

ماری پٹرولیم کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تخریب کاری کے کوئی شواہد نہیں ملے تاہم حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گوادر پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ5 میں سے 3 نوجوانوں کی شناخت بھی ہوگئی

ہفتہ ستمبر 28 , 2024
بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر سے دو لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد پاکستانی فورسز خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہو گئے تھے بقیہ تینوں کے نام بھی سامنے آگئے ۔ تفصیلات کے مطابق گوادر نیو ٹاؤن کے مقام سے 27 ستمبر کی رات پاکستانی فورسز نے پانچ افراد کو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ