ڈیرہ غازی خان: تین لڑکیاں ڈیم میں ڈوب کر ھلاک

ڈیرہ غازی خان میں تمن بزدار کے علاقے مبارکی میں ایک ہی خاندان کی تین کمسن لڑکیاں جن کی عمریں 10 سے 13 سال کے درمیان تھیں ڈیم میں ڈوب کر ھلاک ہوگئیں ہیں۔

تینوں لڑکیاں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ رشتہ دار کی شادی میں شرکت کیلئے گئی تھیں جہاں کھیلتے ہوئے ڈیم میں گرنے سے ڈوب گئیں ۔ تینوں کی نعشیں نکال لی گئیں ہیں ۔ جس کے بعد گہرام مچ گیا، خوشیاں ماتم میں بدل گئیں ۔

بتا جارہاہے کہ تینوں کمسن لڑکیاں پانچویں کلاس میں پڑھ رہی تھیں ۔ جانبحق لڑکیوں میں دو سگی بہنیں ہیں، اور تیسری چچا کی بیٹی تھی ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوہلو: کوئلہ سے لوڈ ٹرک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ،قلات فورسز پر مسلح افراد کا حملہ

جمعرات ستمبر 26 , 2024
بلوچستان کے علاقے کوہلو میں کوئلہ سے لوڈ ٹرک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوہلو کے علاقے چمالنگ میں کوئلہ سے لوڈ گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں گاڑی کو نقصانات پہنچا تاہم ٹرک ڈرائیور دھماکے میں محفوظ رہا۔ دوسری جانب قلات […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ