بلوچستان کے ضلع ژوب میں مرکزی شاہراہ پرمسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی مزید دو پولیس اہلکار دم توڑ گئے۔ ھلاک اہلکاروں کی تعداد 3 ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق ژوب ڈی آئی خان مرکزی شاہراہِ پرمسلح کی فائرنگ سے زخمی مزید دو پولیس اہلکار دم توڑگئے۔ واقعے میں ھلاک پولیس اہلکاروں کی تعداد تین ہوگئی۔
تینوں پولیس اہلکاروں کا تعلق اینٹی ٹیرراسٹ فورس سے تھا۔حملے میں ھلاک اے ایس آئی گوہرخان کی نماز جنازہ لورالائی میں ادا کردی گئی نماز جنازہ کے بعد جسد خاکی آبائی علاقے روانہ کردی گئی۔
علاوہ ازیں شال کے علاقے مغربی بائی پاس پر تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو ہلاک جبکہ دو افراد کو زخمی کردیا، گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کباڑی کی دکان میں گھس گئی ۔
پولیس کے مطابق خروٹ آباد کا رہائشی سفر خان گزشتہ شب موٹر سائیکل پر ائیر پورٹ روڈ سے گھر جارہا تھا وہ جیسے ہی مغربی بائی پا س پر پہنچا تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابوہوکر موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد کباڑی کی دکان میں گھس گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار سفر خان سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں سفر خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ھلاک ہوگیا، ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاکے حوالے کردی گئی۔
ادھر قلات لیویز زرائع کے مطابق کراچی سے شال جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث بینچہ کے مقام پر الٹ گئی حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون ھلاک جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قلات منتقل کردیاگیا جہاں طبعی امداد کے بعد زخمیوں کو مزید علاج کے لیے شال منتقل کردیاگیا ۔
حادثے میں خاتون ھلاک جبکہ چار افراد حاجی غلام محمد ،ر ناصراحمد ، ڈرائیور محمدعیسیٰ ،نثاراحمد شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق نواں کلی شال سے بتائی ہے۔
اس طرح اوتھل مکران کوسٹل ہائی وے جکی چڑھائی کے مقام پر کراچی سے گوادر جانے والے LPG ٹرالر کو تیز رفتاری کے سبب الٹے گیا ،جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر ھلاک اور کلینر زخمی،
ریسکیو زرائع کے مطابق خونی شاہراہ مکران کوسٹل ہائی وے جکی چڑھائی کے مقام پر LPG ٹرالر جو کہ کراچی سے شال جارہی تھی ، تیز رفتاری کے باعث الٹنے کے سبب ڈرائیور محمد علی زہری ھلاک ہوگیا جب کہ کلینرمنیر احمد زخمی ہوگیا۔
نعش اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
دریں اثناء پنجگور کے علاقے سریکوران سی پیک روڈ پر واقع عجواہ ہوٹل میں ڈکیتی کی واردات ایک شخص زخمی ڈاکو لاکھوں روپے نقدی لے اڑے۔
تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے سریکوران سی پیک روڈ پر عجواہ ہوٹل میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح افراد لاکھوں روپے نقد لے ااڑے ۔
مزاحمت پر زمیاد ڈرائیور ثنا اللہ ولد محمد حسن سکنہ خاران کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ، جنہیں فوری طور ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے واقع کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے مذید تفتیش شروع کردی ہے۔