چار ماہ سے تنخواہوں کی بندش مکران میڈیکل کالج کے اساتذہ و فیکلٹی ممبران کا احتجاج جاری

تربت : مکران میڈیکل کالج کے اساتذہ  و فیکلٹی ممبران ،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن  کی تعاون سے ٹیچنگ ہسپتال تربت مکران میڈیکل کالج تربت کے فیکلٹی ممبران کے تنخواہوں کی بندش کے خلاف احتجاجی کیمپ  تیسرے روز ایم ایس کے دفتر کے سامنے جاری رہا-

مظاہرین نے کالج میں کلاس اور ٹیچنگ ہسپتال تربت او پی ڈی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے دھرنا دے دیا ہے-

اس دوران مختلف سیاسی جماعتوں اور سماجی شخصیات نے دھرنا گاہ آکر ڈاکٹروں کے احتجاج کی حمایت اور ان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

مظاہرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مکران میڈیکل کالج سمیت بلوچستان کے تینوں میڈیکل کالجز کے اساتذہ گذشتہ چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، حکومت اور محکمہ صحت کے غفلت سبب اساتذہ اور ڈاکٹر ز سراپا احتجاج ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اس شدید مہنگائی میں گذشتہ چار ماہ کے تنخواہوں کی بندش نے ہمیں احتجاج پر مجبور کیا ہے اگر انتظامیہ اور حکام ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہیں کرتے تو احتجاج کو مزید تیز کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور محکمہ صحت پر عائد ہوگی۔

مظاہرین کا مزید کہنا تھا بلوچستان کے تینوں میڈیکل کالجز جن میں مکران میڈیکل کالج، لورلائی میڈیکل کالج اور جھالاوان میڈیکل شامل ہیں کے اساتذہ اور فیکلٹی ممبران چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں اور دوسری جانب ان میڈیکل کالجز میں سہولیات کا بھی فقدان ہے جو حل طلب ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان فائرنگ دیگر واقعات میں تین افراد ھلاک، متعدد افراد زخمی

اتوار ستمبر 8 , 2024
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں دو بچوں سمیت تین افراد ھلاک اور ایک شخص فائرنگ میں زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ ٹک کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سراج ولد نورجان دینار زئی نامی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ