بلوچستان مختلف علاقوں میں بم حملے اور ناکہ بندی کا سلسلہ جاری ، کوہ سلیمان سے متعدد افراد اغوا

بلوچستان بھر میں سنیچر اور اتوار کے درمیانی شب شروع ہونے والے سلسلہ وار حملے تاحال جاری ہیں ۔

ضلع سبی سے اطلاعات کے مطابق سبی لم جی کے مقام پر ٹرین پٹری کو دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے جبکہ اسی علاقہ میں کڑک کے مقام پر فورسز کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے-

دوسری جانب کوہ سلیمان موسی خیل کے قریب ناکہ بندی کے دوران مسلح افراد نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے جو بلوچستان سے پنجاب شہر فیصل آباد کی جانب سفر کررہے تھے۔

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نو تال کے مقام پر پاکستانی فورسز سے پوسٹ پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا ہے ۔

حملے کے دوران فائرنگ اور بم دھماکوں کی آواز شہر میں دور دور تک سنائی دی گئی ہے۔

ادھر بالگتر سے اطلاعات ہیں کہ تربت تا پنجگور سی پیک روڈ پر بالگتر کے مقام پر مسلح افراد کی ناکہ بندی جاری ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شال خفیہ ایجنسیوں کے گاڑی پر بم دھماکہ،بولان کیپٹن سمیت 6 اہلکار ھلاک ،سوئی گیس لائن تباہ ،نوشکی کیمپ پر حملہ

پیر اگست 26 , 2024
بلوچستان بولان کولپور کے قریب پاکستانی فورسز پر مسلح افراد نے حملہ کرکے کیپٹن سمیت 6 اہلکار ھلاک کردیئے ہیں ۔ پاکستانی میڈیا نے ھلاک ہونے والے اہلکاروں کی تصاویر جاری کیے ہیں ۔ شال کے علاقے مغربی بائی پاس کے مقام پر خفیہ ایجنسیوں کی گاڑی کو آئی ای […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ