بلوچستان فائرنگ دیگر حادثات میں لڑکی سمیت 3افراد ھلاک ،گشتی ڈوب جانے سے عملہ لاپتہ

شال کے علاقے سریاب کسٹم میں ایک شخص کی نعش برآمد ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیف ٹاﺅن سریاب کسٹم کے قریب ایک شخص جمعہ کی نعش ملی جس کے جسم پر زخموں کے نشان ہیں جسے نامعلوم افراد نے قتل کیا ہے نعش ہسپتال منتقل کردی گئی مزید کارروائی انتظامیہ کررہی ہے۔

پشین گھر کے سامنے کچرہ کیوں پھینکا ،پشین سرخاب مہا جر کیمپ کلی کا ریز میں مسلح شخص نے طیش میں ایک لڑکی کو قتل جبکہ بچی کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا ۔

پو لیس کے مطابق گزشتہ روز پشین میں سرخاب مہا جر کیمپ کے کلی کا ریز میں مبینہ طو ر پرسلیم خان نا می شخص نے گھر کے سامنے کوڑا پھینکنے پر فا ئرنگ کر کے ایک لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے جبکہ ایک بچی زخمی ہو گئی ہے واقعہ کے بعد ملزم فرار ہو نے میں کا میاب ہو گئے۔

ایس ایس پی منظور بلیدی کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لئے کو ششیں جا ری ہے انہیں جلد گرفتار کر کےانصاف کے کٹہرے میں لا یا جا ئے گا ۔

سونمیانی وندر، ڈام کے کھلے سمندر میں کشتی سے گر کر مقامی ماہیگیر لاپتہ ریسکیو آپریشن جاری۔ تفصیلات کے مطابق سونمیانی وندر کے ساحلی علاقے ڈام میں کشتی سے گر کر مقامی ماہیگیر محمد اکبر ولد محمد ابرہیم خاصخیلی ساکن ویسانی محلہ سونمیانی بتایا جاتا ہے جو کہ دوران ماہیگیری کھلے سمندر میں کشتی سے گر کر لاپتہ ہوگیا۔ مقامی ماہیگیروں اور فشریز ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں نے لاپتہ ہونے والے شخص کی تلاش شروع کردی ہے۔

حب درگاہ شاہ نورانی کے قریب پب پہاڑی سے درخت سے ہاتھ بندی پھندا لگی لٹکی نوجوان کی لاش برآمد مقامی لیویز اہلکاورں نے نعش کو پہاڑی علاقے سے ریسکیو کر کے ا±تارنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا مقامی لیویز انتظامیہ کے مطابق متوفی کی شناخت سکندر ولد محمد رمضان کچھی ساکن مواچھ گوٹھ کراچی کے نام وپتہ سے ہوئی تاہم واقعہ کے محرکات کے حوالے سے فوری طور پر کوئی معلومات نہ ہوسکی ہیں۔

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کی کولک ندی میں سیلابی ریلے میں پھنسی گاڑی کو ریسکیو کرلیا گیا، مقامی ڈرائیور نے جان پر کھیل کر گاڑی میں سوار خواتین اور بچے سمیت 7 افراد کو بچایا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے میں پھنسی فیملی کو فوری ریسکیو کرنے پر ایکسیکیوٹر ڈرائیور کو شاباش و نقد انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرائیور نے بہادری و جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون اور بچوں کی زندگی بچاکر خدمت خلق کی عمدہ مثال قائم کی ہے معاشرے کی بے لوث خدمت کرنے والے ہی ہمارے حقیقی ہیرو ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان میں طاقتور مون سون سسٹم موجود، بیشتر اضلاع میں طوفانی بارشوں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، بچہ ھلاک۔

منگل اگست 20 , 2024
قلعہ عبداللہ میں مقامی ڈرائیور نے جان پر کھیل کر سیلابی ریلے میں بہنے والے 7 افراد کو بچالیا۔ سیلابی ریلے میں پھنسی فیملی کو فوری ریسکیو کرنے پر ڈرائیور کو شاباش و نقد انعام کا اعلان کردیا۔ ڈیرہ اللہ یار میں بارشوں سے 20 سے زائد دیہات اور فصلیں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ