چاغی 5 نعشوں کی شناخت ہوگئی ، دیگر واقعات میں 5افراد ھلاک متعدد زخمی

چاغی : دالبندین سے ملنے والی پانچوں قتل ہونے والے افراد کی شناخت ہوگئی ہے ۔ افغانستان لشکرگاہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ۔ ایس پی چاغی کے مطابق گزشتہ روز دالبندین کالج کے قریب کھمبوں سے باندھے ہوئے نعشیں ملے تھے۔ انھیں انتظامیہ نے شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کردیا تھا، جہاں ان کی شناخت روزی خان ولد محمد ،رحمت اللہ ولد عبد الحمید، سمیع اللہ ولد عبد الولی،آغا ولی ولد محمد ولی ،سردار ولی ولد گلاب شاہ جنکا تعلق لشکرگاہ افغانستان سے بتایا جاتاہے ۔

تمام لاشوں کو دالبندین سے کوئٹہ سرد خانہ روانہ کردیا ہے پانچوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے ۔مزید تحقیقات جاری ہے۔

علاوہ ازیں چمن کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چمن کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کرکے ایک شخص امین اللہ کو قتل اور ایک شخص کو زخمی کردیاگیا ۔

نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کارروائی چمن انتظامیہ کررہی ہے۔

ادھر ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر حادثہ ایک شخص ھلاک ایک زخمی ہو گیا ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان شاہراہ پر سلیازہ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیاں تصادم کے نتیجے میں نوجوان عبدالحنان ناصر ھلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ۔

دریں اثناء قلات میں دو مختلف حادثات میں خاتون سمیت تین افراد ھلاک ہوگئے قلات پولیس کے مطابق گزشتہ روز پہلا حادثہ قلات کے علاقے سنگداس کےمقام پر پیش آیا جہاں پروبکس کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نور محمد موقع پر ھلاک ہوگیا جبکہ دوسرے حادثے میں آغا ہوٹل کے قریب شاہراھ پر ٹوڈی کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار محمد یعقوب موقع پر ھلاک کی بازی ہارگیا حادثے کے بعد کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار خاتون جان بحق ہوگیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو ڈی ایچ کیو پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثائ کے حوالے کردیا گیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ دنیا بھر میں درخت لگانے کا سلسلہ جاری ہے بدقسمتی سے ہم درختوں کی کٹاہی میں مصروف ہیں . علاقہ مکین

ہفتہ اگست 17 , 2024
ضلع کیچ کے تحصیل دشت میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی کا سلسلہ جاری۔ کھڈان، مکسر، کوہک اور بشولی و دیگر قرب جوار کے علاقوں میں تین سے زائد غیرقانونی لکڑی کاٹنے والے آری مشین لگائے گئے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر درختوں کی کٹائی کی جارہی ہے۔ اہل […]

توجہ فرمائیں

تازہ ترین

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ