شال بی وائی سی کی جانب سے آج شام 5 بجے ڈگری کالج سے جامعہ تک ریلی نکالی جائے گی ۔ بیبرگ بلوچ

ڈی جی آئی ایس پی آر کا بی وائی سی بارے بیان غیر سنجید گی کی عکاس ہے ،5 بجے ریلی نکالی جائے گی ان خیالات کا اظہار بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سرگرم رہنما بیبرگ بلوچ نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو یان میں کیا ہے ۔

انھوں نے کہاہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرنے اس وقت ختم نہیں ہوئے ہیں بلکہ جاری ہیں ۔ اس وقت بلوچ راجی مچی کا مرکزی دھرنا گوادر ، اس کے علاوہ تربت، پنجگور ،خاران، نوشکی حب اور شال میں جاری ہیں۔

اگر ریاست سنجیدہ ہے تو اسے سنجیدہ ہوکر گوادر راجی مچی میں بی وائی سی کے مرکزی قیادت سے مذاکرات کرنے ہونگے اگر نہیں ہے تو دھرنے مطالبات کے تسلیم کیے جانے تک جاری رہیں گے ۔

انھوں نے کہاہے کہ ایک طرف ریاست مزکرات کا ڈرامہ کر ر ہی ہے دوسری جانب گزشتہ روز دالبندین سے 40 کے قریب دھرنا مظاہرین گرفتار کیے جا چکےہیں ۔

انھوں نے کہاہے کہ مزکرات کیلے سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر اٹھ کر پریس کانفرنس کرکے بی وائی سی کو دہشت گرد تنظیم ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

انھوں نے کہاہے کہ پر امن احتجاج کرنا اور اپنے پیاروں کی بازیابی کیلے احتجاج ،ریلی ،مظاہرے ،سیمینار اور کانفرنسز کرنا اس سے قبل دہشت گردی کے لسٹ سے باہر تھے اگر انھیں شامل کیاجاتاہے تو ریاست شوق پورا کرے ڈی جی آئی ایس پی آر اس کا بھی اعلان کریں ۔

بیبرگ بلوچ نے وائرل ویڈیو میں شال کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بی وائی سی کی جانب سے 7 اگست کو شام 5 بجے شال میں شہدا راجی مچی کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے ایک پرامن ریلی ڈگری کالج شال سے نکالی جائیگی ،جو جامعہ بلوچستان سامنے جاری دھرنا گاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا ،جہاں بلوچ راجی مچی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلے شمعیں روشن کیے جائیں گے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گوادر ناکہ بندی اور بلوچ راجی مچی پر کریک ڈاؤن کے خلاف بی این ایم کا برطانیہ میں مظاہرہ

بدھ اگست 7 , 2024
بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم) یوکے چیپٹر کے زیراہتمام لندن میں ٹریفلگر اسکوائر سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی میں بی این ایم یوکے چیپٹر کے کارکنان، سندھی، بلوچ کمیونٹی سمیت خواتین اور بچوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی، احتجاجی ریلی کا آغاز ٹریفلگر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ