بی وائی سی کیخلاف ریاستی جبر کیخلاف   کوئٹہ کراچی شاہراہ پر حب سے بیلہ تک رکاوٹیں، چھوتھے روز بھی ٹریفک معطل

گوادر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جاری دھرنا ، بلوچ راجی مچی کے شرکا اور قافلوں پر ریاستی حملوں کخلاف حب سے بیلہ تک شال کراچی شاہراہ پر رکاوٹوں کا سلسلہ پیر کو چوتے دن بھی جاری رہا۔

شاہراہ پر مختلف مقامات پر رکاوٹوں کے سبب شاہراہ پر سفر کرنے والوں کو منٹوں کا سفر کئی گھنٹوں میں طے کرنا پڑا، شدید ٹریفک جام کے سبب متبادل کچے راستے استعمال کرنے والی سیکڑوں گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں۔

حب روڈ بلاک کے سبب مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب مستونگ واقعہ اور گوادر جلسہ کے قافلوں کو روکنے کیخلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر حب میں بھی شٹر ڈان ہڑتال کی گئی، اتوار کو حب شہر میں بازار دلانیں بند و  ہڑتال ہوئی جبکہ میڈیکل اسٹورز کھلے رہے۔

حب شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں کا کہنا تھا کہ مختلف مقامات پر سڑک پر ہیوی گاڑیاں کھڑی کر کے اور مٹی کے ڈھیر لگا کر سڑک کو بلاک کیا گیا ہے جسکی وجہ سے شاہراہ پر سفر انتہائی دشوار گزار رہا، مسافروں کے مطابق وقفے وقفے سے گاڑیوں کو آگے جانے کیلئے راستہ بھی ہموار کیا جاتا رہا لیکن گاڑیوں کی طویل قطاریں ہونے کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام رہا، مسافروں کے مطابق کراچی سے اندرون بلوچستان جانب والی بڑی مسافربردار گاڑیوں کو جانے میں مشکلات برقرارہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

چیئرمین کو بلوچ راجی مچی" کے موبلائیزیشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے جبری حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ بی ایس او

منگل جولائی 30 , 2024
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے طلباء نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ26 جولائی کی رات کو بی ایس او کے مرکزی چیرمین جیہند بلوچ ، مرکزی وائس چیرمین شیرباز بلوچ، کے ہمراہ دیگر ساتھیوں کو گوادر میں ہونے والی "بلوچ راجی مچی” کے موبلائیزیشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ