بلوچ طلباء تعلیمی اداروں کے وارث ہیں۔ طلباء کو اپنے اداروں کی بہتری کیلئے آواز اٹھانا ہوگا۔چئیرمین بی ایس او

لسبیلہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اوتھل زون کا سینئر باڈی اجلاس زیر صدارت زونل صدر عاشر بلوچ منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خاص مرکزی چئیرمین بالاچ قادر جبکہ اعزازی مہمان خاص مرکزی جونئیر وائس چئیرمین عامرنزیربلوچ تھے۔

اجلاس کا آغاز شہدائے بلوچستان کی یاد میں دومنٹ کی خاموشی کیا گیا ۔ اجلاس میں موجودہ ملکی و بین القوامی صورتحال،بلوچ طلباء کے تعلیمی مسائل،تعلیمی اداروں کی زبوں حالی،تنقیدی نشست اور آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے پر سیرحاصل مباحثہ کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین بی ایس او بالاچ قادر نے کہا کہ بلوچ طلباء گو ناگو سطحی مسائل میں الجھا کر ان کے سامنے رکاوٹ پیدا کی جارہی ہے۔تعلیمی اداروں میں روز نت نئے مسائل کا جنم دانستہ طور پر علمی و تخلیقی سرگرمیوں کو روکنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ لسبیلہ یونیورسٹی جیسے مادر علمی کو اس نہج تک پہنچا دیا گیا ہے جہاں انتظامیہ طلباء دشمن کردار ادا کررہی ہے۔مختلف انتظامی ہتھکنڈوں کے تحت طلباء کو بلیک میل اور ہراساں کیا جارہا ہے جبکہ اساتزہ اور ملازمین کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔جامعہ لسبیلہ میں انتظامی بے ضابطگی سے تعلیمی بحران جنم لے چکا ہے۔

چئیرمین بی ایس او نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچ طلباء تعلیمی اداروں کے وارث ہیں۔ طلباء کو اپنے اداروں کی بہتری کیلئے آواز اٹھانا ہوگا۔ بلوچ نوجوان اداروں میں علمی،تخلیقی اور سیاسی سرگرمیوں کی فروغ کیلئے بھرپور جدوجہد کریں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بلوچستان کے دارالحکومت شال سمیت دیگر اضلاع میں مختلف علاقائی مسائل حوالے عوام سراپا  احتاج شاہراہ بند روڈ سنسان  ہوگئے

ہفتہ مئی 25 , 2024
ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، مکران کا کراچی سے رابطہ منقطع، مسافر پریشان ۔ تفصیلات کے مطابق آل مکران ٹرانسپورٹ یونین کی اپیل پر مکران ڈویژن میں مسافر کوچز اور مزدا ٹرکوں کی پہیہ جام ہڑتال چوتھے روز میں داخل ہوگئی ہے، ہڑتال سے مکران کا کراچی سے رابطہ منقطع ہونے مسافروں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ