مستونگ ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود لاپتہ افرادبازیاب ہوئےاور نہی انکے لواحقین کو معلومات فراہم کی جارہی ہیں ۔ نصراللہ بلوچ

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہےکہ ‏مستونگ دھرنے پر بیٹھے ہوئے لاپتہ لطیف بنگلزئی، اشفاق اور نورالدین کے اہلخانہ کو دوران مزاکرات ڈی سی مستونگ، کمانڈنٹ ایف سی مستونگ نے حلفیہ یقین دھانی کرائی تھی کہ دو دن کے اندر انکے لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے گا یا پھر انہیں انکے لاپتہ افراد کے حوالے سے معلومات فراہم کیے جائیں گی، جس کے بعد لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے اپنا دھرنا ختم کیا تھا لیکن ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود مستونگ سے لاپتہ افرادبازیاب ہوئےاور نہی انکے لواحقین کو معلومات فراہم کی جارہی ہیں ۔

انھوں نے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ ایک ہفتہ سے اہلخانہ کو صرف ملاقاتوں میں مصروف رکھا ہوا ہے اور انہیں جھوٹی تسلیاں دی جارہی ہے نصراللہ بلوچ نے کہا ہے کہ ڈی سی مستونگ اور کمانڈنٹ ایف سی مستونگ سے لاپتہ ہونے والے لاپتہ افراد کے اہلخانہ سے کیا ہوا اپنا وعدہ پورا کرے ، بصورت دیگر وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز لاپتہ افراد کے اہلخانہ کے ساتھ کوئٹہ ٹو کراچی روڑ پر دھرنا دے کر بھرپور احتجاج ریکارً کرائے گی جسکی زمہ دار ڈی سی مستونگ اور کمانڈنٹ ایف سی ہوگا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

قلات: زیرتعمیر ڈیم کے دو محافظ اغواء

جمعرات اپریل 25 , 2024
قلات مسلح افراد نے زیر تعمیر ڈیم کے حفاظت پر معمور دو محافظوں کو اسلحہ سمیت اغوا کرلیا ۔ تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے خزینئی، چشمہ میں زیر تعمیر ڈیم کے حفاظت پر معمور دو پرائیویٹ محافظوں کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کرلیا ۔مغویوں کی شناخت […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ