بلوچستان ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سری کہن سے آج رات تقریبا 8 بجے انیس ولد ملا برکت نامی نوجوان کو انکے دکان سے مسلح کورولا سوار افراد نے اغوا کرکے گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام لے گئے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزکورہ نوجوان کو یہ دوسری بار ہے سرکاری مسلح جتھوں نے جبری گمشدگی کا شکار بنایا ہے ۔ اس سے پہلے 14 اکتوبر 2022 کو بھی وہ جبری گمشدگی کا شکار بنے جو بعد ازاں 22 اکتوبر 2022 کو بازیاب ہوئے تھے ۔
علاوہ ازیں خاران میں جبری لاپتہ افراد کے لواحقین اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی احتجاجی دھرنا چھٹے روز بھی ریڈ زون میں جاری رہا ۔
احتجاجی دھرنے میں ہندو پنچاہیت کے رہنماؤں نے آکر اظہار یکجہتی کی۔