
سبی کے علاقے الہ آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے الہ آباد گرلز ہائی اسکول کی ہیڈ مسٹرس قتل ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق خاتون ٹیچر معمول کے مطابق اسکول پہنچی تھیں کہ مرکزی گیٹ کے سامنے ان پر فائرنگ کی گئی۔ حملہ آور بعد ازاں فرار ہوگئے۔
جاں بحق خاتون کی شناخت سردار نور احمد بنگلزئی کی کزن اور اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد بہادر خان بنگلزئی، صدر ٹرانسپورٹ ساجد خان بنگلزئی اور ہیڈ ماسٹر ماجد خان بنگلزئی کی بہن کے طور پر ہوئی ہے۔
واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔
