آواران: پاکستانی فورسز کے قافلے پر مسلح افراد کا حملہ، ہلاکتوں و زخمیوں کی اطلاعات

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاو بریت میں گزشتہ روز دوپہر ایک بجے پاکستانی فورسز کے ایک قافلے پر مسلح افراد کی بڑی تعداد نے حملہ کیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، تاہم تاحال سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کیا۔ مقامی آبادی کا دعویٰ ہے کہ اس دوران لوگوں کو ہراساں بھی کیا بھی کیا گےا، جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اس نوعیت کے واقعات پیش آتے رہے ہیں، جن کی ذمہ داری ماضی میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ