
بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تین گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کے علاقے نزرآباد میں مسلح افراد نے ایک گھر پر دھاوا بول کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں الطاف ولد عطا ہلاک ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق حملہ آور مبینہ طور پر پاکستانی خفیہ اداروں اور فورسز کے حمایت یافتہ مسلح گروہ سے تعلق رکھتے تھے۔
دوسری جانب ضلع خضدار کے تحصیل زہری کے علاقے گزان کوچو کے قریب سے مقامی انتظامیہ نے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد کی، جسے اسپتال منتقل کرنے کے بعد مردہ خانے میں رکھ دیا گیا ہے۔
ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ کے پُناپ ایریا سے گزشتہ رات ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ مقتول کے ہاتھ پیچھے بندھے ہوئے تھے اور آنکھوں پر چادر باندھی گئی تھی۔ مقامی رہائشیوں نے لاش کو بدھ کی رات تقریباً 10 بجے دیکھا اور انتظامیہ کو اطلاع دی۔
انتظامیہ کے مطابق دونوں لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔