
تربت سول سوسائٹی کے رہنما گلزار دوست کی تقریر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر آٹھ سالہ بچے کے خلاف مقدمہ درج کر کے اُسے انسداد دہشت گردی عدالت (ATC) میں پیش کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار بچے کا نام صہیب بلوچ ولد خالد ہے، جس نے اپنے TikTok اکاؤنٹ پر گلزار دوست کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی تھی۔ واقعے کے فوراً بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اُسے حراست میں لے لیا اور قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا۔
واضح رہے کہ گلزار دوست کو 7 جولائی 2025 کو کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (CTD) نے ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا، جس کے بعد انہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔