
بلوچستان کے ضلع آواران کے تحصیل مشکے میں پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت ساجد نور ولد نور محمد کے نام سے ہوئی ہے جو مشکے کے گاؤں کلر کا رہائشی ہے۔ پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے کارندوں نے اسے 29 جولائی کو مشکے کے علاقے گجر بازار سے حراست میں لیا جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں۔
اہل خانہ نے نوجوان کی بازیابی کی اپیل کی ہے۔