
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں پاکستانی فورسز کو مسلح افراد نے شدید حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے، جن کے نتیجے میں متعدد اہلکاروں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
حملوں کے بعد علاقے میں ہیلی کاپٹروں کی مسلسل پروازیں جاری ہیں، جبکہ جائے وقوعہ کی جانب فوجی گاڑیوں، ایمبولینسوں اور ہیلی کاپٹروں کو جاتے دیکھا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، مسلح افراد نے پہلے فورسز پر گھات لگا کر حملہ کیا، جبکہ ایک اور مقام پر فوجی قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم (IED) کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
اس دوران راشن اور رسد لے جانے والی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی، جبکہ دشتک کے علاقے میں ایک موبائل ٹاور کو بھی نذرِ آتش کر دیا گیا۔
تاحال کسی تنظیم نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم ماضی میں اس نوعیت کی کارروائیاں بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے کی جاتی رہی ہیں۔