
راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس شکار پور کے قریب بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، ڈی ٹی او پاکستان ریلوے کے مطابق سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جبکہ ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔
حملے کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیم بلوچ ریبلکن گارڈز نے قبول کرلی۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے آج شکار پور میں ہمائیوں شریف کے مقام پر آئی ای ڈی نصب کرکے جعفر ایکسپریس کو ریموٹ کنٹرول دھماکے میں نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ ٹرین کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب اس میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکار سفر کررہے تھے۔ دھماکے میں متعدد اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی۔