
کراچی یونیورسٹی کے فلسفہ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے طالبعلم مسلم داد بلوچ ولد صاحب داد کو گزشتہ شام 7 بجے پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
عینی شاہدین کے مطابق مسلم داد بلوچ کو یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ کے سامنے سے حراست میں لیا گیا، جس کے بعد سے اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔
مسلم داد کا تعلق آواران کی تحصیل مشکے سے ہے، اور انہیں پولیس و سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے حراست میں لیا۔
بلوچ طلباء کی جبری گمشدگیوں میں حالیہ دنوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور طلباء تنظیموں نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔