
بلوچستان کے ضلع خضدار کی ایم 8 شاہراہ پر سور گز کے مقام سے 3 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق تینوں مقتولین کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت ڈاکٹر عبدالمجید مینگل سکنہ ذیدی، عطاءالرحمن دولت خانزئی مینگل اور ممتاز دولت خانزئی مینگل سکنہ وڈھ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم قتل کے محرقات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔