جبری لاپتہ زاہد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ استعمال کیے جارہے ہیں، اہل خانہ

زاہد بلوچ ولد عبدالحمید، جو کہ کراچی کے علاقے لیاری کے رہائشی ہیں، 17 جولائی 2025 کو لیاری سے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے۔ تاحال زاہد بلوچ کی گمشدگی کے حوالے سے ان کے اہلِ خانہ کو کوئی اطلاع یا خبر موصول نہیں ہوئی، اور وہ شدید پریشانی و کرب کی حالت میں ہیں۔

اہلخانہ کے مطابق آج ایک نہایت تشویشناک واقعہ یہ پیش آیا کہ زاہد بلوچ کے فیس بُک اکاؤنٹ کو کسی نامعلوم شخص یا ادارے نے کھول کر اس پر اسٹیٹس لگایا ہے۔ یہ عمل نہ صرف ان کی گمشدگی کو مزید مشکوک بنا رہا ہے بلکہ ان کے اہلِ خانہ کے لیے مزید اذیت کا باعث بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام دوستوں، صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنان اور باشعور شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ زاہد بلوچ کی Facebook ID سے کسی قسم کا رابطہ نہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خاران  میں قابض پاکستانی فوج کے  2 اہلکاروں  ہلاک کردیا۔ بی ایل ایف

ہفتہ جولائی 26 , 2025
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے 24 جولائی کی رات دس بجے کے قریب خاران شہر میں گواش روڈ پر قابض فورسز کی چوکی کے قریب ناکے میں موجود تین اہلکاروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ