
بلوچستان کے ضلع آواران میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے کے بعد جائے وقوعہ پر ایمبولینسیں بھی پہنچ گئیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ رات آواران کے علاقے تیرتیج، جِک میں قائم پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے کے دوران کافی دیر تک فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ جاری رہا، جبکہ علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے دوران فوجیوں کی چیخ و پکار قریبی گاؤں کے رہائشیوں نے واضح طور پر سنی۔
پاکستانی فورسز کے کیمپ پر مسلح افراد کے حملے کے بعد آج صبح آواران اسپتال میں فوجی ایمبولینس اور فوجی قافلہ بھی پہنچا ہے۔
دوسری جانب، آواران کے علاقے میں آج دو زوردار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔
حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے، تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔