قلعہ عبداللہ میں قبائلی جھڑپ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی

بلوچستان کے علاقے توت اڈہ میں دو قبائل کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، فائرنگ کا واقعہ ایک پرانے زمینی تنازع کے باعث پیش آیا، جس نے ایک بار پھر شدت اختیار کر لی۔ دونوں جانب سے خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

جھڑپ کے بعد علاقے کے بازار اور تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے، جب کہ اطلاع ملتے ہی لیویز فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور حالات کو قابو میں کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تمپ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ تین افراد بازیاب، دو تاحال لاپتہ

پیر جولائی 21 , 2025
بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ کیے گئے تین نوجوان بازیاب ہو گئے ہیں، جبکہ دو افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ 16 جولائی کو تمپ کے علاقے میرآباد میں پاکستانی فورسز نے چھاپے کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ