
بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں بلوچستان ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پاگل نما شخص ہلاک ہو گیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی اسی مقام پر ایک اور ایسے ہی شخص کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ تاہم، دونوں واقعات کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
ذرائع کے مطابق، ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ غیر مقامی تھا، اور ممکنہ طور پر پاکستانی فوج نے اسے مخبری کے لیے “پاگل” کے روپ میں تعینات کیا تھا۔
بلوچ تنظیموں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ماضی میں بھی ایسے متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے، جنہوں نے بعد ازاں اپنے جرائم و مخبری کا اعتراف جرم کیا ہے۔