پشتین گرفتار ی عدالتوں کا خاموش ہونا از خود آئین و قانون کے ساتھ مذاق ہے۔ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

اسلام آباد میں بلوچ نسل کشی کیخلاف جاری دھرنا تحریک کے قائد داکٹر ماہ رنگ بلوچ نے منظور پشتین کی دوبارہ گرفتاری کی ویڈیو مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی ایم کے قائد منظور پشتین کی رہائی کے بعد جیل کے سامنے سے اغوا نما گرفتاری فاشزم کی انتہاء ہے۔

منظور پشتین دوبارہ گرفتار عدالت بے بس

ان کا کہنا ہے کہ منظور پشتین کی رہائی کا حکم ہائی کورٹ سے آیا لیکن عدالتی حکم کو پاؤں تلے روند کر دوبارہ گرفتار کرنا اور اس پر عدالتوں کا خاموش ہونا از خود آئین و قانون کے ساتھ مذاق ہے۔

آپ کو علم ہے پشتون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم ) کے رہنما منظور پشتین کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہائی کی کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیاگیا۔

جو لوگ کہتے ہیں کہ آپ لوگ عدالتوں سے کیوں مایوس ہو تو ان کے لیے عرض ہے کہ جب عدالتیں عوام کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہو تو عدالتوں سے مایوسی ہزار گناہ بہتر ہے۔

سوشل میڈیا میں وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشر منظور پشتون کوفورسز کی بھاری نفری دوبارہ گرفتار کرکے زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے جاتے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کا عہد کر لیا۔

جمعہ جنوری 5 , 2024
متحدہ عرب امارات اسرائیل کے ساتھ گرمجوشی سے تعلقات قائم کرنے کے اپنے فیصلے پر قائم رہے گا۔یو اے ای کے صدارتی سفارتی مشیر انور گرگاش نے بدھ کے روز دبئی میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے ایک اسٹریٹجک فیصلہ کیا ہے اور […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ