کیچ: گلزار دوست عدالت میں پیش، پانچ روزہ ریمانڈ پر سینٹرل جیل منتقل

تربت سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گزشتہ شب حراست میں لیے گئے سیاسی کارکن گلزار دوست کو آج، پیر کے روز، عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے مختصر فیصلے میں انہیں پانچ روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

گلزار دوست کی جانب سے کیچ بار ایسوسی ایشن کے صدر مجید شاہ ایڈووکیٹ، سینئر وکلا جاڈین دشتی ایڈووکیٹ اور نیاز احمد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈووکیٹ مجید شاہ نے گلزار دوست کے پانچ روزہ ریمانڈ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے خلاف قائم مقدمات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، جنہیں عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عدالت آئندہ سماعت میں ان بے بنیاد اور کمزور مقدمات کی بنیاد پر گلزار دوست کو رہا کرے گی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جو بولتا ہے، وہ جیل جاتا ہے

پیر جولائی 7 , 2025
تحریر: عزیز سنگھورزرمبش مضمون سات جولائی 2025 کی شب کو تربت کے علاقے آپسر میں تربت سول سوسائٹی کے متحرک کنوینر، ممتاز سیاسی کارکن گلزار دوست کو ان کے گھر سے حراست میں لے لیا گیا۔ ان کی گرفتاری کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی، اور سیاسی، سماجی، […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ