کیچ: مسلح افراد کا ہوشاب سی پیک روٹ پر لیویز چیک پوسٹ پر قبضہ، فورسز کو نشانہ بنایا گیا

بلوچستان کے ضلع کیچ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد کی بڑی تعداد نے ہوشاب میں واقع سی پیک روٹ پر قائم گونڈسرین لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کرتے ہوئے اسے اپنے قبضے میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق چیک پوسٹ پر قبضے کے بعد جب پاکستانی فورسز کا قافلہ علاقے میں داخل ہوا تو مسلح افراد نے اسے بھی نشانہ بنایا۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے دوران علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جو کافی دیر تک جاری رہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے مختلف شہروں میں چیک پوسٹوں پر حملے، ناکہ بندیوں اور بعض مقامات پر عارضی قبضوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ان حملوں کی ذمہ داری اکثر بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) اور بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) قبول کرتی رہی ہیں۔

تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ