
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کی ایک گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے آج کچھ دیر قبل زامران کے علاقے نرمگی میں اس وقت گاڑی کو نشانہ بنایا جب وہ گشت پر تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی، اور فورسز کے تمام اہلکار ہلاک یا زخمی ہو گئے۔
بلوچستان میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری ماضی میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں، تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔