ساتھیوں کی شہادت میں ملوث دو مخبروں کو سزائے موت دے دی گئی – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں کی شہادت میں ملوث دو ریاستی آلہ کاروں کے سزائے موت پر عملدرآمد کرکے ہلاک کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے بولان، مچھ سے قابض پاکستانی فوج کے دو آلہ کاروں، جمال خان ولد طور گل سکنہ مچھ اور عرضی ولد سہراب چاگلہ سمالانی سکنہ سانگان کو حراست میں لیا۔ مذکورہ آلہ کاروں نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ وہ قابض پاکستانی فوج کے لیے پیسوں کے عوض مخبری کا کام کر رہے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ آلہ کاروں نے اعتراف کیا کہ وہ مالدار کے بھیس میں مچھ کے نواحی علاقوں میں سرمچاروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے اور راستوں کی نشاندہی میں ملوث رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دورانِ تفتیش آلہ کاروں نے اعتراف کیا کہ گزشتہ مہینے مچھ کے علاقے گونی پرا میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں کی نقل و حرکت کی اطلاع قابض پاکستانی فوج کو دی، اور بعدازاں قابض فوج کی سہولت کاری کرتے ہوئے مذکورہ علاقے تک پہنچایا، جہاں جھڑپوں میں بی ایل اے کے پانچ سرمچار شہید ہوگئے۔

آخر میں ترجمان نے کہا کہ جمال خان اور عرضی کو غداری کے مرتکب ہونے پر بلوچ قومی عدالت نے سزائے موت سنائی، جس پر سرمچاروں نے عملدرآمد کرکے دونوں کو ہلاک کردیا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت اور پسنی سے دو افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ

جمعرات جولائی 3 , 2025
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت اور ضلع گوادر کے علاقے پسنی سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، تربت کے علاقے سنگ سر سے تعلق رکھنے والے سفیان ولد غلام رسول صوفی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ