پسنی اور مند سے مزید پانچ افراد جبری لاپتہ

بلوچستان کے اضلاع گوادر اور کیچ میں پاکستانی فورسز نے مزید پانچ افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، گزشتہ روز پسنی کے علاقے لانٹی دان سے پاکستانی فورسز نے بشیر ولد سبزل کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، جس کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

اہل خانہ نے بشیر بلوچ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب، ضلع کیچ کے علاقے مند میں فورسز نے چار نوجوانوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا، جن کی شناخت جاسم ولد یعقوب، ملک ولد پیز محمد، فیصل ولد بجار، اور رازق ولد بجار کے ناموں سے ہوئی ہے۔ یہ تمام نوجوان خدا بخش چھات کے رہائشی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، گزشتہ روز فورسز نے علاقے میں گھروں پر چھاپے مارے اور پانچ نوجوانوں کو حراست میں لیا، جن میں سے ایک کو بعد ازاں رہا کر دیا گیا، تاہم باقی چار تاحال لاپتہ ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

"جب انصاف دفن ہو تو مزاحمت جنم لیتی ہے"

بدھ جولائی 2 , 2025
تحریر: زرمہر گوادریزرمبش مضمون گزشتہ دنوں سابق صدر پرویز مشرف نے سعودی عرب روانگی سے قبل اسلام آباد ایئرپورٹ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نواب اکبر بگٹی کا قتل اور لال مسجد کا واقعہ معمولی اور چھوٹی باتیں تھیں، اور یہ کہ ہمیں ماضی کی بجائے آگے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ