
بلوچستان کے ضلع خاران میں پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق جبری لاپتہ کیے گئے نوجوانوں کی شناخت عاصم بلوچ ولد موسیٰ خان یلانزھی اور اسرار بلوچ ولد فقیر محمد یلانزھی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ان دونوں کو گزشتہ رات اُس وقت پاکستانی فورسز نے وڈھ چوکی کے قریب حراست میں لیا، جب وہ بازار سے اپنے گھر جا رہے تھے۔
انہیں حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، جس کے بعد سے ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔