
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے چھ ماہ قبل جبری طور پر لاپتہ کیے گئے نوجوان شاہ جہان ولد برکت، سکنہ سری کہن چلو، گزشتہ شب بازیاب ہو گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق شاہ جہان کو ڈسٹرکٹ سینٹرل جیل تربت منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں شخصی ضمانت پر رہا کر کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔
شاہ جہان برکت کی گمشدگی کے خلاف ان کے اہلِ خانہ نے کئی بار احتجاج کیا تھا۔ انہوں نے ایم ایٹ شاہراہ پر دھرنا دیا، جبکہ جدگال ڈن کے مقام پر سی پیک شاہراہ کو بھی احتجاجاً بند کیا تھا۔
تاہم وہ گزشتہ شب بازیاب ہوگئے ہیں۔