دشت: مسلح افراد کی مین روڈ پر ناکہ بندی، علاقے میں گشت اور عوام سے خطاب

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں مسلح افراد نے مین روڈ پر دو گھنٹے تک ناکہ بندی کی، علاقے میں گشت کیا اور بلوچ عوام سے خطاب بھی کیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق، تربت اور دشت کو ملانے والی مین روڈ پر مسلح افراد دو گھنٹے تک مسلسل گاڑیوں کی تلاشی لیتے رہے، تاہم فورسز کی جانب سے کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا اور وہ اپنے کیمپ تک محدود رہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مند کی مین روڈ پر بھی اسی نوعیت کی ناکہ بندی کی گئی تھی، جبکہ فورسز کو متعدد حملوں میں نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

ایسی کارروائیاں بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے کی جاتی ہیں۔ مسلح تنظیموں کا کہنا ہے کہ ہماری ناکہ بندیوں کا مقصد بلوچ عوام کو تنگ کرنا نہیں، بلکہ دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ