جھاؤ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ذہنی معذور شخص جبری لاپتہ

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں پاکستانی فورسز نے ایک ذہنی معذور شخص کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت صوالی ولد عبدالعزیز کے نام سے ہوئی ہے جو جھاؤ ڈولیجی کے رہائشی ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ آج صبح فورسز نے انہیں حراست میں لیا جب کہ اس سے قبل انہیں فائرنگ کا نشانہ بھی بنایا گیا، تاہم وہ بچ گئے اور بعد ازاں فورسز نے انہیں تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق اسی روز بازار کورک چمگ کے مقام سے مزید دو افراد کی جبری گمشدگی کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم تاحال ان کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہو سکی ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

میرے بیٹے سید احسان شاہ کو ایف سی نے بلاوجہ فائرنگ کر کے قتل کیا۔ سید منظور شاہ

جمعہ جون 6 , 2025
بلوچستان کے ضلع مستونگ کے رہائشی سید منظور شاہ نے جمعرات کے روز سراوان پریس کلب مستونگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں لکپاس کے قریب پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے میرا بیٹا جانبحق ہوا ۔ انہوں نے اپنے جوانسال فرزند سید احسان شاہ کے قاتل […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ