کوئٹہ میں قابض فوج پر دستی بم حملے میں تین اہلکار زخمی اور جھاؤ میں فوجی چوکی حملے میں چار اہلکار ہلاک کیئے۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ چھبیس مئی 2025 کو بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے کوئٹہ کے علاقہ دشت، درخشاں میں پیرا ملٹری فورس کی ایک چوکی  کے باہر کھڑے تین اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تینوں اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ کامیاب کاروائی کے بعد سرمچار برق رفتاری کے ساتھ جائے وقوعہ سے نکل کر اپنے ٹھکانوں پر بحفاظت پہنچ گئے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور حملے میں آج شام تقریباً پانچ بجے آواران کے علاقہ جھاؤ، زیلگ کے مقام پر  قابض فورسز کی چوکی کو ایک حملے میں راکٹ لانچروں اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ اس حملے میں پہلے بی ایل ایف کے اسنائپرز کی ٹیم نے چوکی کی حفاظت پر مامور اہلکار کو ہدف بناکر موقع پر ہلاک کردیا۔  پھر راکٹ لانچروں اور دوسرے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے چوکی پر شدید حملہ کردیا۔ دشمن کی چوکی پر راکٹ بازی اور دیگر ہتھیاروں سے فائرنگ کا سلسلہ بیس منٹ تک جاری رہا جس کے  نتیجے میں فورسز کے تین اور اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کوئٹہ میں پاکستانی فوج پر دستی بم حملے میں تین اہلکاروں کو زخمی اور جھاؤ زیلگ میں فورسز کے چوکی پر حملے میں چار اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچ نوجوانوں سے درخواست کرتی ہے کہ وقت اور حالات کی نزاکت کو سمجتھے ہوئے قومی تحریک آزادی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے صفوں میں شامل ہوکر تحریک آزادی میں بھرپور عملی کردار ادا کریں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچ قومی تحریک کے ایک عظیم کمانڈر ملک خان مری ہم میں نہیں رہے - بی ایل اے

منگل مئی 27 , 2025
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بی ایل اے اپنے صفوں کے ایک سینئر، مخلص، اور بہادر کمانڈر ملک خان محمد مری ولد میرو خان مری کی وفات پر گہرے رنج و الم کا اظہار کرتی ہے اور ان کی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ