بلوچستان کے علاقے نوشکی میں مسلح افراد نے ایک حملے میں پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نوشکی کے علاقے ہژدہ خول میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پہ حملہ کیا، اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے.
