کولواہ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں زیرِ حراست ایک اور نوجوان قتل

ضلع آواران کے علاقے کولواہ میں پاکستانی فوج نے ایک اور نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد قتل کر کے لاش پھینک دی۔

ذرائع کے مطابق قتل کیے گئے نوجوان کی شناخت غوث بخش ولد ماسٹر الٰہی بخش کے نام سے ہوئی ہے جو مالار کا رہائشی تھا۔ غوث بخش کو گزشتہ روز فورسز نے کیمپ بلا کر حراست میں لیا اور آج صبح انہیں وہلی ڈال میں قتل کر کے لاش پھینک دی گئی۔

واضح رہے کہ پانچ روز قبل پاکستانی فورسز نے کولواہ گشانک میں ساجد ولد مستری ناصر کو حراست میں لیا تھا، جنہیں دو دن بعد قتل کر کے ان کی لاش مالار چیل میں پھینک دی گئی۔

اس سے قبل ایک ہفتہ پہلے کولواہ کے علاقے ملار بنگ بازار میں پاکستانی فوج نے ایک لیویز اہلکار یونس ولد رسول بخش کو حراست میں لینے کے بعد اگلے دن قتل کر دیا۔ بعد ازاں انہیں بی ایل ایف سرمچار ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی تاہم بی ایل ایف نے ان دعوؤں کو سختی سے مسترد کر دیا۔

دو دن میں کولواہ میں پاکستانی فوج کے ہاتھوں حراست کے بعد قتل ہونے والوں کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

لالا لطیف کی یاد میں – "لالا برادر"

پیر مئی 26 , 2025
تحریر: ڈاکٹر نسیم بلوچزرمبش مضمون 24 مئی کی صبح سویرے، پاکستانی فورسز نے میرے کزن، میرے دوست، اور ایک صحافی، لطیف بلوچ کو بلوچستان کے علاقے مشکے میں قتل کر دیا۔ یہ محض ایک صحافی کا قتل نہیں تھا، بلکہ ہمارے لوگوں میں سے ایک نرم خُو، باہمت اور ثابت […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ