کوئٹہ اور مستونگ سے لاپتہ ہونے والے 15 افراد بازیاب

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور ضلع مستونگ سے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے 15 افراد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔

بازیاب ہونے والے افراد میں خلیل احمد، عبداللہ کرد، شفیع محمد ساسولی، احمد خان بنگلزئی، ظہور احمد رند، حبیب الرحمن لانگو، رضوان شاہوانی، پالاچ شاہوانی، باسط شاہوانی، محمد عارف جتک، گل میر سمالانی، محمد زکریا کرد، عمیر احمد کرد اور یاسر سارنگزئی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مستونگ کے جنرل سیکریٹری چیف عطا اللہ بلوچ ایڈووکیٹ بھی گذشتہ شب بازیاب ہوگئے ہیں، جن کی جبری گمشدگی پر وکلاء برادری نے احتجاج بھی کیا تھا۔

تمام افراد کی بازیابی کی تصدیق ان کے اہلِ خانہ، قریبی ذرائع اور دوستوں نے کر دی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

میر علی: ڈرون حملے میں 4 بچوں کی ہلاکت، احتجاجی دھرنا پانچویں روز بھی جاری

جمعہ مئی 23 , 2025
شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں چند روز قبل ہونے والے ایک مبینہ ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والے چار بچوں کے لواحقین اور مقامی قبائل کا احتجاج بدستور جاری ہے۔ واقعے کے خلاف دھرنا آج پانچویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعے میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ