منگچر میں فائرنگ ،تربت روڈ حادثہ ،ڈیرہ اللہ یار میں خودکشی کے واقع میں 3 افراد ھلاک ہوگئے

منگچر،  سور جمندزئی منگچر میں گزشتہ شب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ھلاک ہوا  جس کی شناخت،محمد بلال ولد منظور احمد لانگو کے نام سے ہواہے ۔ بتایا جارہاہے کہ انھیں رات گئے سور جمندزئی کے ایریا میں قتل کرکےنعش گاوں کے قریب پہاڑ کے نزدیک رکھ کر فرار ہوگئے تھے ۔

علاوہ ازیں  تربت گوادر ایم 8شاہراہ پر بیری چاہ دشت کے قریب مزدا ٹرک نے پرو بکس کار کو ٹکر ماری دی ۔ جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور عبدالحکیم ولد سمیع اللہ ساکن مستونگ نامی شخص موقع پر ھلاک ہوگیا ۔ جبکہ مزدا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ، نعش ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردی گیا، جہاں ضروری کاروائی کے بعد میت ورثاءکے حوالے کردی گئی ۔

دریں اثناء ڈیرہ اللہ یار میں نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔

خودکشی کرنے والے نوجوان کی شناخت عارف رند کے نام سے ہوا  ہے۔پولیس کے مطابق نوجوان نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے۔
تاہم مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بلوچستان تین نوجوان ڈوب گئے، بیشتر اضلاع میں بارش  موسم سرد، گیس، بجلی غائب ،گوادر تاحال پانی میں ڈوباہوا ہے

جمعرات مارچ 14 , 2024
بلوچستان کے شہر شال  کے نواحی علاقے نواں کلی کے قریب واقع سرہ خلہ ڈیم میں تین نوجوان ڈوب کر ھلاک ہوگئے ، نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارشوں سے موسم سرد ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ