
بلوچستان کے ضلع خاران میں واقع پرانے بس اڈہ سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والا شہری لعل داس ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ آج اس وقت پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے اس ہر فائرنگ کی اور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
تاہم قتل کے محرقات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔