
بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے نال میں واقع ھڑنبو چڑھائی پر قائم لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔
ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے چیک پوسٹ پر دھاوا بولتے ہوئے لیویز اہلکاروں کو یرغمال بنایا اور چیک پوسٹ پر مکمل قبضہ کرلیا۔ حملہ آور تمام جنگی اسلحہ اور سرکاری ساز و سامان اپنے ساتھ لے گئے۔
واقعے میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
ماضی میں اس نوعیت کے حملے بلوچ آزادی پسند تنظیموں کے جانب قبول ہوتے رہے ہیں تاہم اس حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔