
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکے میں پاکستانی فورسز کے قافلے میں شامل ایک گاڑی پر زور دار دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق آج صبح مشکے کے علاقے کنڈری میں اس وقت دھماکہ ہوا جب پاکستانی فورسز کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔ دھماکے میں ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی جس کے نتیجے میں فورسز کے متعدد اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
تاہم تاحال حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔
ماضی میں اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں، تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔