قلات اور سبی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 6 افراد جبری لاپتہ

بلوچستان کے اضلاع قلات اور سبی سے پاکستانی فورسز نے چھ افراد کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔

قلات کے علاقے گراپ میں فورسز نے ایک فوجی جارحیت کے دوران پانچ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں سے تین کی شناخت جمال الدین، عطاء اللہ اور لطیف کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دیگر دو افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب ضلع سبی میں صادق خان ولد عبدالستار خجک کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق صادق خان کو چار روز قبل ان کی دکان سے فورسز اہلکاروں نے حراست میں لیا، جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پسنی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

بدھ مئی 14 , 2025
بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ واقعہ کے فوراً بعد زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی شخص کی شناخت غفار ولد یوسف سکنہ پیدراک کے طور پر کی گئی ہے۔ حملہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ