
مستونگ میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر واقع پاکستانی فورسز کی سی سی ایم ناکہ پر نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ حملہ آور دستی بم پھینکنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے تمپ گومازی میں آج صبح تقریباً 9 بجے نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی ایک چوکی کے لیے راشن اور دیگر سامان لے جانے والی گاڑی کو راشن سمیت تحویل میں لے لیا اور اپنے ساتھ لے گئے۔
تاہم ڑرائیور کو تنبیہ کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے۔
ان دونوں حملوں کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہیں۔