
تفصیلات کے مطابق رات گئے مسلح افراد نے واشک کے علاقے ناگ ایک شخص کو اس کے گھر سے اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا۔ لیویز فورس کو اطلاع ملنے پر اغوا کاروں کا تعاقب کیا گیا تاہم بانسر چھڑائی کے مقام پر مقتول کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی۔
لیویز فورس نے لاش کو آر ایچ سی اسپتال ناگ منتقل کر دیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے تاہم تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔
مقتول کی شناخت ملا داود ولد جان محمد سکنہ ناگ بانسر ضلع واشک کے طور پر ہوئی ہے۔