تربت پریس کلب میں جبری گمشدگی کے خلاف پریس کانفرنس، یحییٰ عبدالواحد کی بازیابی کی اپیل

تربت پریس کلب میں جبری گمشدگی کے خلاف پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لاپتہ نوجوان یحییٰ عبدالواحد کی بہن نے حکامِ بالا سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یحییٰ ولد عبدالواحد کو 8 ستمبر 2025 کو حب چوکی بلوچ کالونی سے سیکورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے رات کی تاریکی میں حراست میں لینے کے بعد جبراً لاپتہ کر دیا، اور تین ماہ گزر جانے کے باوجود اس کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

متاثرہ بہن نے کہا کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور ان کا خاندان بھی اسی اذیت ناک صورتحال کا شکار ہے۔ ان کے مطابق یحییٰ عبدالواحد، سکنہ نظر آباد تحصیل تمپ ضلع کیچ، گھر کے واحد کفیل تھے۔ والد کے انتقال کے بعد چار بہنوں نے انہیں پالا اور وہ محنت مزدوری کے ذریعے گھر کا خرچ چلاتے رہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر ریاستی اداروں کے پاس یحییٰ کے خلاف کوئی شواہد یا الزامات موجود ہیں تو انہیں قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تین ماہ سے خاندان شدید کرب اور لاعلمی میں مبتلا ہے، جو ان کے لیے انتہائی اذیت ناک ہے۔

متاثرہ خاندان کے مطابق یحییٰ کی بازیابی کے لیے چار مرتبہ ڈپٹی کمشنر کیچ کو درخواستیں جمع کروائی گئیں، مگر کسی بھی سطح پر اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مجبور ہو کر میڈیا کے سامنے آئے ہیں تاکہ ان کی آواز حکام تک پہنچ سکے۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے حکومتی اداروں سے مطالبہ کیا کہ یحییٰ عبدالواحد کی فوری بازیابی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور انہیں بحفاظت اہلِ خانہ کے حوالے کیا جائے۔

آخر میں انہوں نے صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہی وہ پلیٹ فارم ہے جو مظلوموں کی آواز بلند کرتا ہے اور دبے ہوئے مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کہدہ اسماعیل بلوچ بی این ایم کے مضبوط نظریاتی کارکن تھے ، وفات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بی این ایم

پیر دسمبر 8 , 2025
بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارٹی کے سینئر اور نظریاتی کارکن کہدہ اسماعیل بلوچ 4 دسمبر 2025 کو وفات پا گئے۔ پارٹی اُن کی وفات کو ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیتی ہے اور اُن کی کمٹمنٹ، نظریاتی وابستگی، […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ