
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کی تحصیل پسنی سے پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا، لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی شناخت عثمان بلوچ، وارث مومن اور عامر خان بلوچ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب پاکستانی فورسز نے تین نوجوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کیا۔ عثمان بلوچ اور عامر خان بلوچ کو ایک حجام کی دکان سے، جبکہ وارث مومن کو ڈیوٹی کے دوران آر ایچ سی (RHC) اسپتال سے حراست میں لیا۔
لاپتہ نوجوانوں کے اہلِ خانہ نے حکام سے فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں۔
اہل خانہ کے مطابق عامر خان بلوچ ایک طالب علم ہے۔