وائس کال کرنے والے واٹس ایپ صارفین کیلیے ایک اور سہولت

کیلیفورنیا: دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے ایک اور بہترین فیچر متعارف کرا دیا۔

اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ نے اپنے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے وائس کال میں مزید سہولت فراہم کرتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

گلوبل ویلج سپیس ڈاٹ کام کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد واٹس ایپ پر کال موصول ہوتے وقت کال کرنے والے کی تصویر پوری اسکرین پر دیکھی جا سکے گی۔

متعارف کرائے جانے والے دیگر فیچرز میں سے ایک میں کال ونڈو پر اوپر کی جانب کچھ آئیکون دیے جائیں گے کہ جس سے صارفین کال ونڈو کو چھوٹا یا روابط کی فہرست سے دیگر افراد کو کال میں شامل کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ کے ایک اور فیچر کے تحت اسکرین پر نیچے کی جانب دیئے گئے پینل میں مزید آپشن شامل کیے جائیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بلوچستان موذی مرض کینسر نے ایک اور نوجوان کو نگل لیا

اتوار جون 9 , 2024
خضدار نو جوان نے کینسر کی وجہ سے چل بسا ۔ تفصیلات کے مطابق  خضدار جعفرآباد کے رہائشی نوجوان محمد اسلم ولد محمد حسن موذی مرض کینسر کی باعث   جان کی بازی ہار گئے۔ آپ کو علم ہے قابض پاکستانی کی 1998 میں بلوچستان کے ضلع چاغی کے پہاڑوں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ