
تمپ کے علاقے گومازی میں نامعلوم افراد نے حارس ولد عبدالمجید کے گھر پر دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ آج دوپہر گومازی کے بازار میں پیش آیا۔ دھماکے سے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ حملہ سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کے جانب سے کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کی جانب سے نوجوانوں کے اغوا، جبری گمشدگیاں اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔